منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

راولپنڈی ،ڈکیتی کی تیاری میں مصروف 5 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈکیتی کی تیاری میں مصروف 5 ملزمان گرفتار اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کومخبر نے اطلاع دی کہ چند اشخاص شاہ دیاں ٹالیاں قبرستان میں ڈکیتی کی نیت گھات لگائے بیٹھے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عبدالوہاب، احتشام ، شمشاد ، آصف اور انیس کو قابو کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 05عدد پستول 30بور معہ 17روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر لیے۔

© Copyright 2019. All right Reserved