جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ڈی سی راولپنڈی

انتظامیہ کے افسران رمضان بازاروں میں معیار کے علاوہ اوزان کے پیمانوں کو بھی چیک کریں
راولپنڈ ی (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے افسران رمضان بازاروں کے دوروں کے دوران اشیائے خوردنی کی قیمتوں اور معیار کے علاوہ اوزان کے پیمانوں اور رعائتی نرخوں پر فروخت ہونے والے آٹے میں نمی کی مقدار کو بھی چیک کریں ۔یہ بات انہوں نے کمیٹی چوک میں قائم رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صارفین کی سہولت کے لئے ماہ رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے انتظامیہ کے افسران اپنی ذمہ داریاں جانفشانی اور دیانتداری سے سرانجام دیں۔انہوں نے کمیٹی چوک رمضان بازار میں قائم تمام سٹالوں پر اشیائے خورد و نوش کے معیار کا جائزہ لیا اور آٹے کے تھیلوں کے وزن کے علاوہ ان میں نمی کی مقدار کو بھی چیک کیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved