جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

راولپنڈی ، گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،7 گرفتار


راولپنڈی (جنرل رپورٹر )مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،7 افراد کو قابو کر کے مقدما ت درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس مجسٹریٹ سٹی سب ڈویژن راولپنڈی چیکنگ کر رہے تھے کہ کینٹ سبزی فروش ،چوہدری ملک شاپ،منیر بیف شاپ ،بسم اللہ ملک شاپ ،سبزی فروش ،پرویز چکن ،چوہدری ملک شاپ مہنگے داموں اشیاء فروخت کررہے تھے جن کو قابو کر لیا گیا اور تھانہ رتہ امرال پولیس نے الگ الگ مقدما ت درج کرلیے ہیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved