جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

رقم واپس مانگنے پر نجر کے وار سے خاتون زخمی


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ادھار والی رقم واپس مانگنے پر خاتون کو خنجر کے وار کرکے زخمی کر دیا گیااور تنخواہ کی رقم بھی چھین لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو سندس عباسی دختر راجہ محمد گل نے بتایاکہ میں کریم کمپنی میں کام کرتی ہوں،کامران بٹ سے گھریلو مراسم ہیں، جس نے مجھ سے 25ہزار روپے ادھار لیے جو واپسی پر سنگین دھمکیاں دیں، تنخواہ 25ہزار روپے نکلوا کر موٹرسائیکل پر گھر جا رہی تھی کہ خان ہائوس کے قریب کامران بٹ اور اس کا بیٹا حسنین سامنے موٹرسائیکل پر آگئے اور مجھ مارنا شروع کر دیا اور کامران نے خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا اور حسنین بٹ نے میری جیب سے تنخواہ چھین لی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved