جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی،34377موٹر سائیکل سواروں کے چالان

متعدد موٹر سائیکل بند ، ہزاروں شہریوں کو روڈ سیفٹی اور قوانین کے متعلق آگاہی فراہم
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آبادٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے34,377موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی ہے ، جبکہ متعدد موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے ،کاروائی کا مقصد وقیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہےتفصیلات کے مطابق شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے رواںسال کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے34,377موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ متعدد موٹرسائیکلوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے مختلف سرگرمیوں کے کے دوران ہزاروںشہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیں موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں یہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے ہماری اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ اور قانون پر عملدرآمد کرانا ہے ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں،

© Copyright 2019. All right Reserved