منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

روزہ کجھور سے افطارکر نا سنت رسول ،افطاری کے وقت مانگی جانے والی ہردعا قبول ہوتی ہے،اظہار بخاری



راولپنڈی (پ ر ) افطاری کے موقع پر معروف مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاروزہ کجھور سے افطارکر نا سنت رسول ؐہے ۔ خداافطاری کے وقت مانگی جانے والی ہردعا قبول کرتا ہے ۔افطاری کرتے وقت ہمیں یہ بات بھی ذہن نشین رکھنی چاہیے ، کہ دنیا میں کتنے ہی لوگ ہونگے ، جنہیں افطاری کا لقمہ تک نصیب نہیں ہو تا ۔ ہمیں یہ وقت اس بھوکے اور پیا سے شخص کی یاد دلا تا ہے ،کہہمیں بھی روزہ افطار کرتے وقت ان بھائیوں کو بھی یاد رکھیں ۔ حضرت علی ؓنے افطاری کے وقت اپنی روٹی سائل کو دے دی ، اور خود روزہ نمک سے افطار کیا ۔اظہار بخاری نے کہارمضان المبارک تربیت و سیرت کا مہینہ ہے ۔کردار میں تبدیلی نہ آئے ، تو صرف بھوکا پیاسا رہنا کا کوئی فائدہ نہیں ۔روزے میں انسان کو صبر و استقامت کا موقع ملتا ہے ۔قلب و ذہن پر پاکیزگی کا آفتاب طلوع نہ ہو، تو پھر صرف جسم پروری کا دروازہ کھلتا ہے ۔جس میں روحانیت کی کوئی لمک نہیں ہوتی ، صرف روزہ خود افطار کر نا کمال نہیں ، بلکہ بھائی کو روزہ افطار کر وانا جنت کا سبب بنتا ہے ۔آ ج امت مسلمہ کو جن سنگین مسائل کا سامنا ہے ،اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے ، کہ ہمارے دل اور دماغ کی سوچ خلوص سے خالی ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved