پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

صارفین کیساتھ بہترین تعلقات کو فروغ دیا جائے، آئیسکو چیف

شکایات کا بروقت ازالہ،گھروں کے نزدیک گزرنے والی تاروں کی شفٹنگ تیز کی جائے
اسلام آباد(اوصاف نیوز)آئیسکو چیف چوہدری شاہد اقبال نے کہا ہے کہ آئیسکو فیلڈ افسران و عملہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے قابل قدر صارفین تک ہمہ وقت بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے، بارش ، آندھی ، طوفان یا کسی بھی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی ٹرپنگ کو ممکنہ طور پر جلد از جلد دور کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی شکایات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ریجن میں کسی بھی جگہ ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں فوراََ اسکی رپورٹ انہیں دی جائے تاکہ اس کے جلنے کی وجوہات کا پتا لگایا جاسکے اور اگر کوئی ٹرانسفارمربلینسنگ نہ ہونے کی وجہ سے جلا پایا گیا تو ذمہ دران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ہائی لاسز والے فیڈر کی کومبنگ جلد از جلد مکمل کی جائے تا کہ ان فیڈرز پہ ہونے والے نقصانات کی وجوہات معلوم کی جاسکیں اوران کا تدارک کیا جاسکے ۔ آئیسکو چیف نے آئیسکو ہیڈ آفس میں بننے والے نئے کسٹمر سروسز سینٹر کے منیجر کمرشل کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ریجن کے تمام کسٹمر سروسز سینٹر کیساتھ مربوط ورکنگ ریلشن شپ قائم کی جائے تا کہ صارفین کی تمام شکایات کے بروقت ازالے کو ہر صورت ممکن بنایا جاسکے، ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو دن کے علاوہ رات کے اوقات میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور سیفٹی حیزرڈز پوائنٹس کے ہٹائے جانے کی مہم کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں تاکہ صارفین اور لائن سٹاف کی جان کے تحفظ کو ہر صورت ممکن بنایا جاسکے۔

© Copyright 2019. All right Reserved