جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

راولپنڈی، اے این ایف فورس سے مزاحمت مقدمہ ،ملزم کو قید و جرمانہ

بارود برآمدگی، قتل سمیت مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی
شہریوں کو اغوا کرنے کے مقدمہ میں ملوث پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر ایک کے جج محمد اصغر خان نے اے این ایف سے مزاحمت کے مقدمہ میں ایک ملزم طیب امتیاز کو ساڑھے چھ سال قید اور تیس ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ شریک ملزم کاشف کو شک کافائدہ دے کر بری کر دیا ہے۔عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھی بھگتنا ہوگی۔دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے مزاحمت کے الزام میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ جبکہ بارود برآمدگی اور قتل سمیت مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نمبر ایک نے سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں ملزم سیف اللہ کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت اکیس مئی ،عدالت نمبر ٹو نے صدر حسن ابدال کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم شیر علی کے خلاف دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 23مئی،سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں ملزم آصف کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت سولہ مئی،عدالت نمبر تین نے کوٹلی ستیاں کے کانسٹیبل قتل کیس میں ملزم لہراسب کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت اکیس مئی، کہوٹہ کے قتل کیس میں ملزم عدنان کے خلاف دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 18مئی جبکہ نیو ٹائون کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم واحد خان کے خلاف چار گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت اکیس مئی تک ملتوی کردی ہے۔جبکہ وارث خان کے شہریوں کو اغوا کرنے کے مقدمہ میں پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جنھوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،عدالت نے استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے بیس مئی کیلئے نوٹسز جاری کر دیے ۔ملزمان نعمان زاہد وغیرہ کے خلاف تھانہ وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔
قید و جرمانہ

© Copyright 2019. All right Reserved