منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

اسلام آباد، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،3 افراد گرفتار

سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے، آئی جی
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہد ایت پر اسلام آباد پولیس اورسیکیورٹی اداروں کا کومنگ سرچ آپریشن، سرچ آپریشن تھانہ ترنول کے علاقوں اتفاق کالونی ،فتح جھنگ روڈ ترنول جی ٹی کے دونوں اطراف اورگردونواح میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں سیکورٹی اداروں کے افسران اورجوانوں سمیت پولیس نے حصہ لیا،علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندیاں کی گئیں،دوران سرچ آپریشن 210 افراد کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا،سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے،آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کی ہد ایا ت پر اسلام آباد پولیس CTF پولیس،ریسکیو 15پولیس، آپریشنز پولیس اورسیکورٹی اداروں نے مشترکہ طور پرسر چ آ پر یشن کیا ،سرچ آپریشن نگرانی ایس پی صدر نے کی،سرچ آپریشن ترنول کے علاقوں اتفاق کالونی ،فتح جھنگ روڈ ترنول جی ٹی کے دونوں اطراف اورگردونواح میںکیا گیا، سرچ آپریشن میں03مشتبہ اشخاص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی،دوران سرچ آپریشن 210 افراد کو چیک کیا گیا،آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved