اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

کوہاٹ، رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ جاری


کوھاٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ سپورٹس خیبرپختونخوا کوہاٹ کے زیر اہتمام کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے۔ چاندرات تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کل 30ٹیمیں حصہ لی رہی ہیں۔پیر کی رات کھیلے جانے والے میچ کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سید سکندرشاہ تھے ۔وہ کھلاڑیوں سے ملے اور ٹورنامنٹ میں ان کے جوش وخروش اور جذبے سے شرکت کو سراہا۔ اس موقع پر ریجنل سپوٹس آفیسر کا کہنا تھاکہ حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں پورے ریجن میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کے جارہے ہیں اور صوبائی اور ریجنل گیمز کے ساتھ ساتھ مقامی کھیلو ں کا بھی انعقاد کیاجارہاہے۔حکومت کے اس اقدام سے مقامی سطح پرہر کھیل کا بہترین ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ محکمہ سپورٹس کوہاٹ کی پوری کوشش ہے کہ ریجن کے پوشیدٹیلنٹ کو سامنے لایاجائے اور اس کی صوبائی اور قومی بلکہ بین الا قوامی سطح پرمکمل سرپرستی کی جائے۔

© Copyright 2019. All right Reserved