اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

کلاس فور ملازمین کی تنخواہ میں 100فیصد اضافہ کیا جائے، سعید ایوب

کلاس فور ملازمین ہر محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تقریب سے خطاب
ہری پور (نمائندہ خصوصی)غریب کلاس فور ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے ۔نئے بجٹ میں اگر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے ،رہنما ءکلاس فور ایسو سی ایشن محکمہ ہیلتھ سعید ایوب خان۔غریب کلاس فور ملازمین زبوں حالی کا شکار ہے ۔15سے20ہزار روپے ماہانہ میں کنبے کی کفالت کرنا موجودہ دور میں انتہائی مشکل ہے ۔سرکاری غریب کلاس فور ملازمین تمام محکمہ جات کی تنخواہیں فی تولہ سونہ کے حساب سے زیادہ کی جائیں ۔کلاس فور ملازمین ہر محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہر محکمہ میں سکیل دس سے اوپر کی تنخواہیں ڈبل ہو چکی ہیں جبکہ سکیل ایک سے سکیل چھ تک کے غریب ملازمین جن میں آفس بوآئے ،نائب قاصد ،برق انداز،وارڈ بوائے،خاکروب،ڈرائیور ،چوکیدار ،مالی وغیرہ شامل ہیں ۔کم تنخواہ اور مہنگائی کی وجہ سے 15سے 20ہزار کی تنخواہ میں گزر بسر کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے ۔تبدیلی والی سرکار اپنی تبدیلی کی بنیاد نیچے سے رکھیں تاکہ غریب خوشحال ہو ،اگر غریب خوشحال ہوا تو پاکستان خود بخود خوشحال ہو گا ۔تبدیلی اسی وقت آئے گی جس وقت غریبی ختم ہو گی۔

© Copyright 2019. All right Reserved