اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2019

ہری پور، آسمانی بجلی گرنے سے ٹیوب ویل کی موٹر جل گئی

محلہ کسراں کی عوام ضروریات زندگی کی بنیادی نعمت سے محروم
ہری پور (نمائندہ خصوصی)کوٹ نجیب اللہ کے نواحی محلہ کسراں میں آسمانی بجلی پڑنے سے ٹیوب ویل کی موٹر جل گئی ، دو روز گزرنے کے باوجود محلہ کسراں کی عوام ضروریات زندگی کی بنیادی نعمت سے محروم ، علاقہ میں کربلا کا سماں ، مساجد مدرسوں میں پانی کی سخت قلت ، جب کہ محلہ کسراں کی عوام نے پبلک ہیلتھ افسران سمیت موٹر کی مرمتی میں عدم دلچسپی کے باعث پبلک ہیلتھ آفس کے باہر احتجاج کی دھمکی دے دی ، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ دو روز قبل محلہ کسراں میں واقعہ ٹیوب ویل پر آسمانی بجلی پڑی جس سے ہیوی موٹر جل گئی اور موٹر ناکارہ ہونے کے باعث دو دن گزر گئے ٹیوب ویل موٹر کی مرمتی کے لیے کسی نے کوئی اقدامات نہ اٹھائے جس کی وجہ سے پورا علاقہ میں کربلا کا سماں ہے اہل محلہ دوردراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں ووٹ لینے والے بڑی سیاسی قیادت نے بھی محلہ کسراں کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا پبلک ہیلتھ ایس ڈی او سے رابطہ کے باوجود کوئی سنوائی نہ ہوئی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved