پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

نجیب اللہ لنک روڈ ٹھیکیدار کی کرپشن کا شکار ہو گیا

ٹھیکیدار روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کررہا ہے، حکام نوٹس لیں، عوامی حلقے
ہری پور(نمائندہ خصوصی)کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا کوٹ نجیب اللہ لنک روڈ ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن کا شکار ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق کوٹ نجیب اللہ لنک روڈ جوکہ ایک عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھا جس بارے متعدد دفعہ میڈ یا کے ذریعے آواز بلند کی گئی مذکورہ روڈ کو فی الفور از سر نو تعمیر کیا جائے ، ان خیبروں کی اشاعت کے بعد بابائے بلدیات یوسف ایوب خان ، ایم پی اے ارشد ایوب خان نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ روڈ کی تعمیر کے لیے کروڑوں کا فنڈ جاری کرکے تعمیراتی کام کا ٹھیکہ ایک فرم کے حوالے کر دیا لیکن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فرم کا ٹھیکیدار روڈ کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کررہا ہے اور روڈکا مقررہ پیمائش سے کم رکھ کر تعمیر کررہا ہے ، عوامی حلقوں نے ایم پی اے ارشد ایوب اور سی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ داروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود موقع پر جاکر مذکورہ روڈ کا معائنہ کریں اور روڈ کی تعمیر میں غفلت کے مرتکب ٹھیکیدار کی باز پر س کریں بصورت دیگر روڈ اپنی تعمیر مکمل ہونے کے بعد چند ماہ میں ہی بارشوں کی وجہ سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو کر دوبارہ کھنڈر میں تبدیل ہو جائے گا۔

© Copyright 2019. All right Reserved