اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

ناقص اشیاء فروخت کرنیوالوں، گرانفروشوں کو جیل بھیجیں گے، اے سی ہری پور

تمام بازاروں میں سبزی گوشت فروٹ سمیت دیگر د کانداروں کا چیک اینڈ بیلنس کیا جائے
ماہ صیام برکتوں والا مہینہ ہے ،شہری گراں فروشوں کے خلاف مہم میں حصہ لیں، مجتبیٰ عرفات
ہری پور (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر مجتبیٰ عرفات بھروانہ نے محکمہ خوراک و دیگر چیک اینڈ بیلنس پر مامور افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہری پور کے تمام بازاروں پر سبزی گوشت فروٹ سمیت دیگر د کانداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے تا کہ ماہ صیام میں روزہ داروں کو سستے داموں اشیاء مل سکے ہری پور شہریوں کو چاہیے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف ہماری مہم میں حصہ لیں اور ہمیں آگاہ کریں کہ کس محلہ گلی میں گراں فروش شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ایسے محب الوطن کا نام سیغہ راز میں رکھ کر گراں فروش کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائیگی بلکہ انہیں جیل بھی بھیجا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ایک میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات دی کہ وہ اپنی پراگرس بہتر کریں تا کہ شہریوں کو ریلیف مل سکے انہوں نے تمام د کانداروں سے گزارش کی کہ وہ ماہ صیام میں گراں فروشی ناقص مضر اشیاء کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں ماہ صیام برکتوں والا مہینہ ہے اس میں جائز منافع کے ذریعے ہم روزہ داروں سے ثواب سمیٹ سکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے درخواست کی کہ وہ ہری پور کے جن بازاروں میں گراں فروشی کی خبریں گردش کریں میڈیا ان جگہوں کی نشاندہی کریں ہم انشاء اللہ ہر صورت میں انہیں ریلیف دیں گے اور گراں فروشوں کو جیل بھیجیں گے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved