بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

ہری پور، نوعمر لڑکے بغیر کاغذات گاڑیاں چلانے لگے

الووڈنگ اور سواریوں سے بدتمیزی معمول، ٹریفک پولیس تعنیاتی کا مطالبہ
ہری پور (نمائندہ خصوصی)حطار روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے نوعمر لڑکے بغیر کاغذات کے گاڑیاں چلاتے ہیں ، اور سواریوں سے بداخلاقی کر نے کے علاوہ اندھا دھند تیزرفتاری اور اوورلوڈنگ راستہ میں سٹاپ پر بیٹھی سواریاں کو اٹھا کر سائیڈ پر جنگلے پر کھڑا ہونے پر مجبور کر دیتے ہیں اور انکار کرنے پر مسافروں سے گھتم گتھا ہو جاتے ہیں علاقہ حطار، کوٹ نجیب اللہ ، کانگڑہ و گرد نواح کے لوگوں نے ٹریفک انچارج ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ حطار روڈ سرائے گدائی روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے نوعمر لڑکے بغیر کاغذات کے گاڑیاں چلاتے ہیں ، یہاں ٹریفک پولیس اہلکارورں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے بغیر کاغذات اندھا دھند تیز رفتاری اور رلوڈنگ والی گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved