اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

ون ویلنگ اور پٹاخوں کےخلاف کارروائی کی جائے،آصف خان


بنوں (نمائندہ اوصاف ) ون ویلنگ اور پٹاخوں سے شہریوں کا برا حال ہو گیا ہے ڈی پی او بنوں ایکشن لیں ان خیالات کا ظہارتنظیم نوجوانان کوٹکہ غلام قادر کے صدر آصف خان المعروف بھائی جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان میں و ن ویلنگ کی وجہ سے آئے روز روڈوں پر حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اس قبیح فعل کی وجہ سے نوجوان اپنی زندگیوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہیں یہ خودکشی ہے پولیس ان لوگوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیں والدین کو بھی چاہیئے کہ وہ اپے بچوں کو اس فعل سے روکھیں انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی ہر مسجد میں پٹاخوں سے تراویح اور نمازوں میں خلل پڑ رہا ہے ڈی پی او بنوں یاسر خان آفریدی فوری ایکشن لیکر سٹی اور تھانہ صدر پولیس کو سخت ہدایات جاری کریں انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں فوری طور پر شہر اور مضافات میں بنائے گئے بیوٹی فیکشن روڈ ز پر سپیڈ بریکر لگائے جائیں کیونکہ روڈ پر آئے روز ایکسڈنٹ روز کا معمول بن گیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved