پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

عوام کی خدمت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے،عطاء الرحمٰن

ضلع بھر کے افسران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں،اجلاس سےخطاب
بنوں(بیوروپورٹ)ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمٰن کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اور ضلع بھر کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کے مابین میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پی ایم آر یو کے فوکل پرسن نقیب اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمٰن کو ضلع بھر کے تمام افسران کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری پرفامنس منیجمنٹ ریفارمز یونٹ خیبر پختونخوا پشاور کی طرف سے جاری کردہ مختلف ٹاسک، عوام کو سہولیات دینے کیلئے ہدایات جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بنوں نے تمام افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ عوامی خدمت پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں، کلین اینڈگرین مہم، صفائی، صحت، ریونیو کام، اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا جیسے کام میں مزید مستعدی کی ضرورت ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved