پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2019

بنوں، ریڈ کریسنٹ کی طرف سے مریضو ں کے لواحقین کیلئے افطاری


بنوں(بیوورپورٹ)پاکستان ریڈ کریسنٹ ہلال احمر بنوں برانچ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں رمضان دستر خوان پروگرام کے تحت مریضوں اور انکے ساتھ آئے ہوئے افراد کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا جسمیں ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمٰن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان اور اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ افطاری کی اس موقع پر ریڈ کریسنٹ ہلال احمر بنوں کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ذوالفقار احمد نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان بنوں برانچ کے ذریعے رمضان المبارک میں فوڈ پیکج کی تقسیم اور افطار دستر خوان لگانے کا سلسلہ جاری رہیگا تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب عوام کی مشکلات میں کسی حد تک کمی لائی جاسکے۔

© Copyright 2019. All right Reserved