اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

ڈسٹرکٹ ہسپتال ایبٹ آباد ،مریضوں کی لوٹ مارجاری

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی ڈاکٹرز کو من مانیوں کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے
ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہسپتال ایبٹ آباد میں مریضوں کے ساتھ کلواڑ اور لوٹ مار کا سلسلہ نہ تھم سکا ہسپتال میں لائے جانیوالے مریضوں کے لواحقین کو ٹیسٹ اور الٹرا سائونڈ کیلئے مخصوص مقامات پر بھیج کر غریب مریضوں پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے وومن ہسپتال کی ڈاکٹرز نے کمائی اور کمیشن کا ذریعہ ڈھونڈ رکھا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، کمشنر ہزارہ اور متعلقہ افسران نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے مختلف ہتکھنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں ہسپتال میں ہونے والے ٹیسٹ اور الٹرا سائو نڈ پر اعتماد نہیں کیا جاتا اور زبردستی مریضوں کو مخصوص کمشن حاصل کرنے کیلئے من پسند جگہوں پر بھیجا جاتا ہے ضلع کے دور دراز سے آنیوالے مرد و خواتین مریضوں کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی ڈاکٹرز کو من مانیوں کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جسکی وجہ سے غریب عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں سیکرٹری صحت اور وزیر صحت نوٹس لیں

© Copyright 2019. All right Reserved