پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

اوگی، ٹی ایم اے کا تجاوزات، ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن

درجنوں ریڑھیاں قبضے میں لے لیں ،تھڑے اکھاڑ دیئے ، ہزرو ں روپے جرمانہ
اوگی ( نامہ نگار ) ٹی او آر اوگی عامرشہزاداعوان نے دیگرسٹاف کے ہمراہ اوگی بازارمیں تجاوزات اور ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن درجنوں ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں ،تھڑے بھی اکھاڑ دیئے بعدازاں ہزاروں روپے جرمانہ وصول کرلیاگیا،عوامی شکایات پرتحصیل آفیسرریونیواوگی عامرشہزاداعوان نے لیاقت شاہ،فرحان سلیم اورسینیٹیشن عملہ کے ہمراہ گزشتہ روز اوگی بازار میں توحیدروڈاوردیگرسڑکوں پر ٹریفک میں خلل اور عوام کو مشکلات پیدا کرنے والے درجنوں ریڑھی بانوں ،تھڑے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے درجنوں ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں اورٹی ایم اے آفس منتقل کردیا،بعدازاں ہزاروں روپے جرمانہ وصول کرلیا،انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ ریڑھی بان سڑکیں بلاک کرنے سے اجتناب کریں ورنہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved