بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

پولیو بارے پروپیگنڈوں میں کوئی حقیقت نہیں،فہد وزیر

پولیو کی روک تھام کے لئے یونین کونسل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دیں
ٹانک(نمائندہ اوصاف) ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے کہا ہے کہ میڈیا کے تعاون سے پولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈا کو ناکام بنا دیا گیا پشاور میں کیے جانے والے پروپیگنڈا میں کوئی حقیقت نہیں پولیو ویکسین کے کوئی مضر صحت اثرات نہیں پولیو ایک لا علاج مرض ہے جس کی روک تھام کے لئے والدین ہر ماہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائیں تاکہ نونہالان قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے عوام پولیو کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دے کر ذمہ دار والدین ہونے کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراحسان اللہ بیٹنی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شفیع اللہ بیٹنی ،پی ای او ذیشان میر،سی ٹی سی کوآرڈینیٹر آفتاب بیٹنی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کا کہناتھاکہ ملک دشمن عناصر ہمیں عالمی برادری میں تنہائی کا شکارکرنے کے لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن انہیں ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان کا کہنا تھاکہ پولیو کی روک تھام کے لئے یونین کونسل سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہےجو پولیو کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں منفی پروپیگنڈاکے باعث حالیہ وقتوں میں پولیو کے کیسزاور انکاری والدین کی تعداد خطر ناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کے باعث پولیو کے خاتمے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved