بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

فنڈ میں کٹوتی سےنوجوانوں کیلئے تعلیم حصول کے دروازے بند ہو گئے

مانسہرہ کے عوام کو مسلم لیگ ن سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے، نعیم سخی تنولی
ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم پی اے نعیم سخی تنولی نے کہا ہے کہ مانسہرہ کے عوام کو مسلم لیگ ن سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے مانسہرہ کی عوام کل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے فنڈ میں اربوں روپے کی کٹوتی سے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کر نا انتہائی قابل مذمت ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت میں ایم این اے کیپٹن ر صفدر اعوان کی کاوشوں سے ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں ہزارہ یونیورسٹی کے کیمپس کی قیام کے لیے منظور کردہ پچاس کروڑ روپے کے فنڈز کی بندش ہزارہ بالخصوص مانسہرہ اور تورغر کے عوام کے ساتھ وفاقی حکومت کی ایک اور زیادتی ہے۔اس سے قبل تناول ائیر پورٹ مانسہرہ کے فنڈز بھی روک لیے گئے۔ ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے ان زیادتیوں کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کر یں گے۔

© Copyright 2019. All right Reserved