بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

فضل الرحمٰن کی سکیورٹی واپس لینا انتقامی کارروائی ہے، نور اسلام


بنوں( نمائندہ خصوصی) مولانا فضل الرحمٰن سے سکیورٹی واپس لے کر حکومت نے جو انتقامی کارروائی کی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں مولانافضل الرحمٰن کو اگر کچھ ہوا تو اس کی تما م تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر ہو گی ان خیالات کا اظہار ویلج ناظمین اتحاد کے چئیرمین حاجی نور اسلام خان نے ایک بیا ن میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اس وقت صرف پاکستان کے نہیں بلکہ وہ عالمی لیڈر ہے اور اگر ان کو کچھ ہو گیا تو اس کا پاکستا ن پر اچھا نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ ہم جمعیت کے کارکن مولانا پر جان دینے کے لئے بھی تیار ہیں ہم مولانا کی حفاظت کرسکتے ہیں لیکن کل کو عمران خان کو تکلیف ہوگی ۔



© Copyright 2019. All right Reserved