اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

پولیس کےچار دیواری تقدس پامالی کا نوٹس لیا جائے، رئیس خان

ایس ایچ او نذر عباس نے شریف لوگوں کاجینا حرام کررکھا ہے، افتخار احمد
کوہاٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنگل خیل کے علاقہ چکڑ میلہ کے رہائشی رئیس خان ولد محمد رسول اور افتخار احمد ولد عبدالحکیم نے علاقہ میں پولیس کی روایتی غنڈہ گردی بلاوارنٹ کسی کو گرفتار کرنے اور لیڈی کانسٹیبل کے بغیر کسی کے گھر کی چادر اور چار دیواری کاتقدس پامال کرنے کاخصوصی نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے کوہاٹ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او جنگل خیل نذر عباس نے علاقہ میں شریف لوگوں کاجینا حرام کررکھا ہے بلاوارنٹ اور بغیر لیڈی پولیس کانسٹیبل کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیاجاتاہے اور بے گناہ لوگوں کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیاجاتاہے کیا مثالی پولیس کی یہی تبدیلی ہے کہ وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرے کسی شخص کو گھر سے اٹھائے کسی کودکان سے اور گھر میں پڑا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے جائے ان زیادتیوں کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved