پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

رمضان دکھ درد برداشت کا درس دیتاہے، عطاء الرحمٰن

ریڈ کریسنٹ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ڈی سی بنوں کا تقریب سےخطاب
بنوں( نمائندہ خصوصی) ڈی سی بنوں عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہمیں دوسروں کی تکلیف کو سمجھنے اور دوسروں کے دکھ درد اور بھوک
و پیاس کو محسوس کرنے کا دس دیتا ہے یہ مبارک مہینہ نیکیوں کے کمانے کا مہینہ ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہمیں پڑوس میں ایسے لوگوں کا خیا ل رکھیں جو رمضان اور عید کے لئے وسائل نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ریڈ کریسنٹ کی طرف سے مریضوں کے لواحقین کے لئے افطاری دسترخوان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے یہ حیثیت دی ہے کہ وہ ہرمعاملے میں دوسروں انسانوں کا خیا ل ضرور رکھتے ہیں رمضان کا مہینہ تو مسلمانوں کو خصوصی درس دیتا ہے کہ وہ دوسروں کا خصوصی خیال رکھے انہوں نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ کی جانب سے مریضوں کے لواحقین کے لئے جو افطاری دسترخوان لگایا گیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور اس کو مثال بنا کر مخیر حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ اس ماہ میں غریب اور مستحق لوگوں کے لئے افطاری اور عید کے لوازمات کا انتظام کریں ۔


© Copyright 2019. All right Reserved