اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

بنوں، ڈاکٹر حکیم خان کے انتقال پر پریس کلب میں دعائیہ تقریب


بنوں(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے مشیر برائے ضم اضلاع وترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر کے والد ڈاکٹر حکیم خان کے انتقال پر پریس کلب بنوں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا گذشتہ روز بنوں پریس کلب میں دعائیہ تقریب زیر صدارت صدر محمدعالم خان منعقد ہوا اتقریب میں جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب ،سینئر نائب صدر محمد سہیل خان ،جوائنٹ سیکرٹری محمدنعمان خان ،سیکرٹری اطلاعات کریم اللہ خان ،چیئرمین مجلس عاملہ منظور الدین ،فنانس محمدنصیب زاہد وزیر سمیت دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر اجمل خان وزیر کے والد ڈاکٹر حکیم خان کی وفات پر خصوصی دعائیں کی گئی اور مرحوم کی جنوبی وزیرستان میں وزیر قبائل کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائیں ۔


© Copyright 2019. All right Reserved