اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

وزیر اعظم ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،سرحد اللہ

تحریک انصاف عوام سے کئے وعدے بتدریج پورے کررہی ہے
بکا خیل (نمائندہ اوصاف) پاکستان تحریک انصاف نے دوران الیکشن جو وعدے پورے کئے ان کو بتدریج پورے کررہی ہے۔ آج ملک مشکل بحران سے گزر رہا ہے لیکن ہمیں وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد و بھروسہ ہے۔ عمران خان پاکستان کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور آج تک انہوں نے جو بھی کیا ہے اس میں صرف اور صرف پاکستان اور غریب عوام کا فائدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولوی عصمت اللہ خان اور پی ٹی آئی بنوں کے سرکردہ رہنماءسرحد اللہ سرحدی نے مشترکہ انٹرویو میں کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام کافی بہتر ہو چکا ہے لیکن ابھی بھی کچھ مسائل درپیش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں مزید بہتری لائی جائے گی جبکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو درپیش مسائل بھی حل کئے جائیں۔ اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کو ٹائون شپ سے فوراً آئی ایم ایس سٹی تبدیل کیا جائے۔ بنوں کا شمار صوبہ خیبرپختونخوا کے پست ترین اضلاع میں ہوتا ہے ۔ ابھی بھی کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں کے لوگ تعلیم سے مکمل محروم ہیں۔ موجودہ حکومت کو کافی مسائل درپیش ہیں جبکہ عوام تاحال حکومت سے امیدیں وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اگر عوام کو پہلے ایک وقت کی روٹی نصیب ہوتی تھی اب دو وقت کیلئے عزت کی روٹی نصیب ہو رہی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved