بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

سرائے نورنگ، شہریوں کی شکایات پر گندگی اٹھانے کا کام شروع

شہریوں کوصاف ستھراماحول فراہمی اولین ترجیح ہے، عزیزاللہ خان
سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)جماعت اسلامی کے ضلعی امیروتحصیل کونسلرحاجی عزیزاللہ خان نے شہریوں کی شکایت پرنوٹس لیتے ہوئے نورنگ بازاراورمضافات کے علاقوں میں پڑے گندگی کی ڈھیران کوہٹانے کاکا م شر وع کردیا ‘گزشتہ روزضلعی امیرحاجی عزیزاللہ خان نے صفائی مہم کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ سرائے نورنگ کے شہریوں کوصاف ستھراماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے بازاراورمضافات میں پڑے گندگی کے ڈھیران سے اٹھنے والی بدبواورتعفن سے لوگوں کومختلف قسم کے بیماریوں کاسبب بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بازارمیں واقع تمام گندگی ڈھیران علاقے سے دورمنتقل کردیں گے کیونکہ ان سے پیداوالی بدبوماحول کوآلودہ کرنے سمیت شہریوں کے صحت کے لئے بھی مضرہے انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کامقصدغریب عوام کوتمام ترسہولیات گھرکی دہلیزپرفراہم کرناہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved