اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2019

سرائے نورنگ، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی،2 قصاب گرفتار، مقدمات درج، تفتیش شروع

ایس ایچ او غلام محمد خان کی قیادت میں پولیس نے باراز میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی
ممنوعہ شاپنگ بیگز فروخت کرنے والے د کانداوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 2دکانداگرفتار
سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف) ضلعی پولیس آفیسر لکی مروت عبدالحئی کی ہدایت پر رمضان المبارک میں تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول رکھنے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کے خلاف ضلع بھر میں سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ نورنگ غلام محمد خان کی قیادت میں نورنگ پولیس نے باراز میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے اضافی قیمتوں پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو قصائیوں کو پولیس نے گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ نورنگ میں جرم 3/7 PCA گرافروشی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کردی اسی طرح نورنگ پولیس نے غلام محمد خان کی قیادت میں کمپین برخلاف ممنوعہ شاپنگ بیگز (پلاسٹک لفافوں) کی فروخت کرنے والے د کانداوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1دو دکانداروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 90   کلو گرام ممنوعہ شاپنگ بیگز برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved