پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2019

سلیکٹڈحکومت نے غریب عوام کوزندہ درگور کر دیا، چوہدری ریاض

مہنگائی اورٹیکس بڑھانے سے عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا
عمران خان ملک کی معیشت تباہ کرنے کے درپے، جلد وزراء سمیت بھاگ جائیں گے
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)بجلی مہنگی اورٹیکس بڑھانے کی پھرسے کہانیاں سنائی جارہی ہیں۔عمران خان پاکستانی معیشت کوبربادکرنے پرتلے ہیں۔فوادچوہدری بونگیاں مارنابندکردیں۔بھاگ کروہ ایک دن اس ملک سے جائیں گے۔میاں برادران ڈٹ کرمقابلہ کرنے والوں میں سے ہیں۔سلیکٹڈحکومت نے غریب عوام کوزندہ درگورکرنے کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیاہے۔ملک میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی آج ہے۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے مسلم لیگی وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایک مرتبہ پھرسے بجلی مہنگی اورٹیکس بڑھانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔اگرمہنگائی اورٹیکس بڑھائے گئے تواس سے غریب عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا۔عمران خان معیشت کوبربادکرنے پرتلے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کوتباہ کردیاہے۔ وہ دن دورنہیں جب یہ تمام وزراء اپنے لیڈرسمیت اس ملک سے فرارہوں گے۔

© Copyright 2019. All right Reserved