پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2019

مہنگائی نے حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ،کاشف باچا

اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کی بقاء کی جنگ لڑی اور آئندہ بھی لڑیگی
رستم(نمائندہ اوصاف) عوامی نیشنل پارٹی ضلعی کونسل کے ممبر سید کاشف باچا نے کہا ہے کہ ملک میں خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام پریشان ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ، پوچھنے والاکوئی نہیں، حکومت مکمل طور ناکام ہو چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے آئی ہوئی حکومت نے عوام کو ریلیف کی بجائے دکھ پہنچایا جس کی وجہ سے غریب عوام تحریک انصاف سے نالاں ہوکر دوسری پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پختونوں کی بقاء کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑے گی ۔
کاشف باچا

© Copyright 2019. All right Reserved