اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2019

امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے

حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ، گرفتاریوں سے عوامی توجہ ہٹانا چاہتی ہے
رہا نہ کیا گیا تو مسلم لیگ ن دیر بالا ہر سطح پر احتجاج کریگی،معروف شاہ ایڈووکیٹ
دیر بالا(نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ ن دیر بالا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر سید معروف شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کو سیاسی انتقام کی بنا گرفتارکیا گیا مذمت کرتے ہیں موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہے گرفتاریوں سے عوامی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئرامیر مقام کے بیٹے اشتیاق امیر مقام کے گرفتاری پر ردعمل دے رہے تھے سید معروف شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں بری طرح ناکام ہیں ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری بڑھی ہے لیکن حکومت کے پاس صورتحال سے نکلنے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ،انہوں نے اشتیاق امیر مقام کے رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ رہائی نہ ہونے پر مسلم لیگ ن دیر بالا احتجاج کریگی۔
معروف ایڈووکیٹ

© Copyright 2019. All right Reserved