اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2019

چارسدہ، احکامات نظرانداز کرنے پر ڈرگ انسپکٹر روح اللہ تبدیل

ڈرگ انسپکٹر سرکاری گاڑی گھر آنے جانے اور ذاتی طور پر استعمال کرتے تھے
کسی کو سرکاری وسائل ذاتی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، ڈی ایچ او چارسدہ

چارسدہ ( تحصیل ر پورٹر) ڈرگ انسپکٹر چارسدہ روح اللہ کوڈی جی ہیلتھ نے ڈی ایچ او کے رپورٹ پر تبدیل، کسی کو سرکاری وسائل اپنی ذاتی استعمال کی اجازت نہیں دیں گے اس سلسلے میں ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر محمد فیاض نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر چارسدہ روح اللہ سرکاری گاڑی کو گھر آنے جانے اور ذاتی طور پر استعمال کرتے تھے انہوں نے کہا کہ باربار تحریری اور زبانی طور پر ڈرگ ا نسپکٹرکو سرکاری گاڑی کے استعمال سے منع کیا گیا مگر ان کے احکامات کو مسلسل نظرانداز کرتے رہے جس پر انہوں نے ڈی جی ہیلتھ ہے خیبر پختونخواہ کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا اورڈی جی ہیلتھ نے ڈی ایچ او کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر چارسدہ کو سرکاری وسائل اپنی ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرنے پر چارسدہ سے تبدیل کرکے ان کی خدمات کو ڈائریکٹریٹ کے حوالے کردی گئی۔
ڈرگ انسپکٹر

© Copyright 2019. All right Reserved