پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

نوجونواں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریںگے ، فہیم جان

غیرتعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ہنرمند پروگرام شروع کیا جائیگا،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ

چارسدہ ( تحصیل ر پورٹر)ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان نے اپنے عہد ے کا چارج لینے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس معاشرے کا اہم جز اور سرمایہ ہے انہیں غیر ضروری سرگرمیوں کا حصہ بننے کے بجائے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں گے ۔اس موقع پرمحمد حارث بھی موجود تھی انہوں نے کہاکہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں دفتر قائم کیاگیا ہے اوربتا یا ہم نوجوانوں کی فلاح بہبود کے لئے مختلف سیمینار زکا انعقاد اور غیرتعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ہنرمند پروگرام شروع کریں گے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ یوتھ افیرز دفتر کے ساتھ رابطہ رکھ کر اپنے مستقبل کے حوالے سے معلومات حاصل کریں جن کی بھرپور رہنمائی کریں گے ۔
فہیم جان

© Copyright 2019. All right Reserved