بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

چارسدہ، ٹی ایم اے کا سیٹزن پورٹل کی شکایت پر ایکشن

تحصیل ناظم اور ٹی ایم او کی زیر نگرانی ختم نبوت موڑ ،تنگی بازار سے تجاوزات کا خاتمہ

چارسدہ ( تحصیل ر پورٹر)پاکستان سیٹزن پورٹل کی شکایت کے روشنی میں تحصیل ناظم یحیی جان مہمند ٹی ایم او تنگی محمد عمران ٹی او آر اقبال حسن کے نگرانی میں خصوصی ٹیم نے ختم نبوت موڑ ،تنگی بازار نصرت زئی کو ہرقسم کے خودساختہ تجاوزات سے صفا یاکردیا اور تجاوزات کی آڑ میں قائم سیڑھیاں چھتیں اور تھڑے ہٹا دیئے اس موقع پر سماجی وعوامی حلقوں نے ٹی ایم اے تنگی کے اس اقدام کو نیک شگون قرار دیا اور انکروچمنٹ عملے کوتعاون کا یقین دلایا ۔

سیٹزن پورٹل

© Copyright 2019. All right Reserved