بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

درگئی ، ویلج کونسل شریف آباد کے کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان تقسیم

حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،مقررین
سخاکوٹ (نمائندہ اوصاف) تحصیل درگئی کے ویلج کونسل شریف آباد کے کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان تقسیم کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ویلج کونسل شریف آباد کے دفتر میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں منتخب ممبران ، علاقائی مشران اور ویلج کونسل کے کرکٹ ، والی بال اور بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران یوتھ کونسلر حارث احمد خان کے فنڈز سے وائس چیئر مین ویلج کونسل امیر اسلم خان ، یوتھ کونسلر حارث احمد خان ، سیکرٹری ساجد خان ، منتخب ممبران اعتبار خان ، علم خان اوررحمت اﷲ چیئرمین نے کرکٹ ، والی بال اور بیڈمنٹن کے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان ، بیٹ ، بال، وکٹ، ریکٹ اوروالی بال تقسیم کئے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین امیر اسلم خان ، یوتھ کونسلر حارث احمد خان ، سیکرٹری ساجد خان اورکونسلر اعتبار خان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں بالخصوص کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی اور ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
شریف آباد

© Copyright 2019. All right Reserved