اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی،اعجازعلی خان

مہنگائی کوکنٹرول نہ کیاگیاتوعوام عیدالفطرسے قبل سڑکوں پرنکل آئیں گے
سخاکوٹ (نمائندہ اوصاف)عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈکے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے مہنگائی میں روزبروزاضافے کی وجہ سے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے مہنگائی کوکنٹرول نہ کیاگیاتوعوام کے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے اورعیدالفطرسے قبل سڑکوں پرنکل آئیں گے ۔ان خیالات کااظہاراعجازعلی خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں اخباری نمائندو ں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
اعجازعلی خان

© Copyright 2019. All right Reserved