پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

مینگورہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار قابل تشویش ہے، فضل حکیم

ٹی ایم اے، واسا اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں
مینگورہ(نمائندہ اوصاف)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے سیدوشریف اور مینگورہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور شہریوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم اے، واسا اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو فوری ایکشن لینے پر زور دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ آوارہ کتوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں خاص طور پر مینگورہ شہر اور دیگر بازاروں اور علاقوں میں جہاں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث ان کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لہٰذا ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، ایم ایس ڈاکٹرگلشن حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام سبحانی، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹو شیدا محمد اور دیگر حکام نے شرکت کی ،
فضل حکیم

© Copyright 2019. All right Reserved