بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

پبی ،ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے ڈیری مصنو عات کی چیکنگ ،ملاوٹ پر بیشتر کو جرمانہ

اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ڈیری شاپس سے نمونوں کا موقع پر تجزیہ،دودھ اور دہی میں کیمیائی اجزاء نہیں پائے گئے
دودھ کے نمونوں میں پانی کا استعمال اور کم چکنائی پائی گئی ،دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا،جلد مستقل لیبارٹری قائم کی جائیگی، حلیمہ عبید

پبی (نما ئندہ اوصاف )ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات پر ڈیری مصنوعات کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کی خدمات حاصل کی گئیں موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کی خدمات محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کی جانب سے فراہم کی گئی لیبارٹری کی مدد سے تحصیل پبی میں اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید کی نگرانی میں ملک اینڈ ڈیری شاپس سے نمونوں کا موقع پر تجزیہ کیا گیانتائج میں نمونوں میں دودھ اور دہی وغیرہ میں کوئی کیمیائی اجزاء نہیں پائے گئے بیشتر د کانداروں کے دودھ کے نمونوں میں پانی کا استعمال اور کم چکنائی پائی گئی جن کو موقع پر جرمانہ کیا گیاموبائل ملک لیبارٹری کی مدد سے نوشہرہ میں دودھ فروشوں کی ملاوٹ روکنے اور ان کیخلاف موقع پر کارروائی ہوسکے گی ، بہت جلد صوبائی حکومت کی جانب سے مستقل موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری مہیا کی جائیگی۔
ملک ٹیسٹنگ

© Copyright 2019. All right Reserved