بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

مینگورہ، ٹی ایم اے کی لاپرواہی،مزید پانچ افراد بائولے کتوں کا شکار

نواحی علاقہ دنگرام میں باؤلے کتوں نے خاتون سمیت پانچ افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا،سیدو شریف ہسپتال میں ویکسین ناپید
بعض شہری رقم نہ ہونے کی وجہ سے بغیر انجکشن لگوائے واپس ،متاثرہ افراد کے سروں پر موت کے خطرے منڈلانے لگے

مینگورہ(نمائندہ اوصاف)واسا اور ٹی ایم اے کی لاپرواہی،مزید پانچ افراد بائولے اور آوارہ کتوں کے کاٹنے کا نشانہ بن گئے،ہسپتالوں میں ویکسین ناپید،متاثرہ افراد کے سروں پر موت کے خطرے منڈلانے لگے،آوارہ کتوں کی وجہ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں،متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کررکھی ہیں،مینگورہ کے نواحی علاقہ دنگرام میں باؤلے کتوں نے خاتون سمیت پانچ افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیاگیا مگر ہسپتال میں صرف مریضوں کی مرہم پٹی کی گئی اور مریضوں کو کہا گیا کہ ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے جس پر بعض مریضوں نے بازار سے انجکشن خرید کر لگوا ئے جبکہ بعض مریضوں کے پاس رقم نہ ہونے کی وجہ سے وہ بغیر انجکشن لگوائے واپس چلے گئے ،واضح رہے کہ اس سے چند روز قبل بھی مینگورہ شہر میں باؤلے کتوں نے دس سے زائد افراد کو زخمی کیا تھا، عوامی حلقوں نے حکومت سے توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کتوں کا شکار

© Copyright 2019. All right Reserved