اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

کبل،ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ کمپنی کا مشترکہ سستا رمضان بازار

کمشنرملاکنڈ نے تھانہ مارکیٹ میں رمضان بازار کا افتتاح کیا،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی پر انتظامیہ اور فیصل موورز کو خراج تحسین
اشیائے خوردونوش پر 20-25%تک رعایت دی جارہی ہے،اس سے اور زیادہ سستابازارکیاہوسکتاہے،ریاض خان محسود کا خطاب
کبل(تحصیل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور فیصل موورز کی جانب سے سستا رمضان بازار کاقیام۔کمشنرملاکنڈریاض خان محسودنے باقاعدہ افتتاح کیا۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی پر منتظمین کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق دیگرعلاقوں کی طرح تحصیل کبل میں بھی ضلعی انتظامیہ اور فیصل موورز کبل کی جانب سے کبل چوک تھانہ مارکیٹ میں رمضان سستا بازار کاقیام عمل میں لایاگیا۔ سستا بازار کاباقاعدہ افتتاح کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود نے کیا جبکہ اے ڈی سی ،اے سی کبل عرفان علی خان ،اے اے سی کبل حیاء الدین،ٹی ایم او کبل عرفان خان، ڈی ایس پی کبل اکبر شنواری،تحصیلدارکبل، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق امیدوار پی کے 7حاجی فضل مولا خان ،سلطان حسین،حمید خان،شاہی محمد، سیراج سمیت کثیرتعدادمیں عمائدین علاقہ وعوام نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود نے کہاکہ کبل بازار میں جورمضان سستابازار لگایاگیاہے اس میں موجود تمام اشیائے خوردونوش پر 20-25%تک رعایت دی جارہی ہے۔اس سے اور زیادہ سستابازارکیاہوسکتاہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور فیصل موورز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بازار سے بارعایت اشیاء فراہم کرکے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کرداراداکررہے ہیں۔
سستا رمضان بازار

© Copyright 2019. All right Reserved