اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2019

لوئر دیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا تا لاش بازار میں چھاپہ،ناقص صفائی و گرانفروشی پر 6 گرفتار

سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے پر تین قصاب جبکہ ناقص صفائی پر سویٹ فروش کو گرفتار کرلیا گیا
غیر معیاری سی این جی کٹس پر تین افراد زیر حراست ،20دکانداروں کو وارننگ اور متعد د کو جرمانہ بھی کیا گیا،صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے،طارق حسین
لوئر دیر (نمائندہ اوصاف) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر دیر طارق حسین کا ناصا فہ تا لاش بازار میں اچانک چھاپہ مہنگا گوشت فروخت کرنے پر تین قصا ئیوں سمیت چار دکانداروں کاچالان کیا جبکہ غیر معیاری سی این جی کٹس پر تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ 20افراد کو وارننگ دی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے تالاش ناصا فہ بازارکا اچانک دورہ کرکے سرکاری ریٹ 350روپے کے بجائے 400روپے فی کلو گوشت فروخت کرنے پر تین قصابوں شفیع اللہ، وزیر، ولی محمد ، اور سویٹ فروش اکرم، ناقص صفائی پر گرفتار کرکے انہیں ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا انھوں نے دکا نداروں کو خبردار کیا کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوزکرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کریں گے۔
6 گرفتار

© Copyright 2019. All right Reserved