بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

محکمہ تعمیرات عامہ میں جعلی بنک گارنٹی پر ٹھیکے لینے کا انکشاف


آئیڈیل انجینئرنگ اور امتیاز اینڈ کو نے محکمہ کے ساتھ مل کر جعلی بنک گارنٹی اور سی ڈی آر پر کروڑوں روپے کے ٹھیکے الاٹ کروائے
مذکورہ فرموں کیخلاف عدالت نے بھی احکامات دئیے ، کئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ کی گئی،عوامی حلقوں کا اظہار تشویش
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)آزادکشمیر کے محکمہ تعمیرات عامہ میں جعلی بنک گارنٹی اور سی ڈی آر پر کنسٹریکشن فرموں کی جانب سے بڑے بڑے ٹھیکے لینے کا انکشاف،آئیڈیل انجینئرنگ اور امتیاز اینڈ کو بھمبر نے عرصہ سے محکمہ کے ساتھ مل کر جعلی بنک گارنٹی اور سی ڈی آر پر کروڑوں روپے کے ٹھیکے الاٹ کروائے ۔وزیراعظم کی ہدایت پر محکمہ ہائی وے نے فرمز کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز دی جو کہ رکوا دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ فرمنو کے خلاف آزادجموں و کشمیر ہائی کورٹ اور آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ سے بھی کاروائی کے احکامات دئیے گئے ۔لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جانے پر عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعل سازی کے ذریعے ٹھیکے حاصل کرنے والی فرمز جن کے خلاف اعلیٰ عدلیہ نے بھی واضح احکامات دے دئیے ہیں فوری طور پر کاروائی عمل میں عمل میں لاتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے ۔
جعلی ٹھیکے

© Copyright 2019. All right Reserved