منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

چناری میں گھر سے غائب ہونے والی لڑکی نے خودکشی کر لی


چناری میں گھر سے غائب ہونے والی لڑکی نے خودکشی کر لی
نعش پاور ہائوس کھٹائی کے واٹر چینل سے برآمد، آبائی قبرستان میں سپردخاک
ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)چناری کے نواحی علاقے حبیب ڈوڑی کی گھر سے غائب ہونے والی انیس سالہ شادی شدہ لڑکی نے نالہ قاضی ناگ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی نعش پاور ہائوس کھٹائی کے واٹر چینل سے برآمدنماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک۔تفصیلات کے مطابق چناری کے نواحی گاؤں حبیب ڈوڑی کونا کی رہائشی انیس سالہ شادی شدہ نرگس بی بی زوجہ چوہدری شاہد دوروز قبل دس گیارہ بجے ساس سے جھگڑ کر گھر سے غائب ہو گئی تھی جس کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے ورثاء نے تھانہ پولیس چناری کو دے رکھی تھی کہ گذشتہ شام تقریباً چھ بجے مقامی لوگوں نے پولیس کو آگاہ کیا کہ ایک لڑکی کی نعش پاور ہائوس کھٹائی کے واٹر چینل میں پھنسی ہوئی ہے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او چناری فیض الرحمن عباسی ،ایڈیشنل ایس ایچ او بشارت اللہ شاہ معہ نفری موقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش اپنے قبضہ میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا پہنچا ئی ورثاء نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کیا اور ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا سے بغیر پوسٹمارٹم کے نعش حوالے کرنے کی درخواست کی جس کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی نو ماہ قبل شادی ہوئی تھی ورثاء کے مطابق لڑکی کا زہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا زیادہ شبہ یہ ہی کے اس نے نالہ قاضی ناگ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے
خودکشی

© Copyright 2019. All right Reserved