منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر کرپشن،اقرباء پروری اور فراڈ کا گڑھ بن گیا


مالیاتی نظام انتہائی کمزور،من پسند اورعزیزوں کو نوازنے کیلئے راتوں رات بوگس سکیمیں بناکرادائیگیاں ہونے لگیں

صرف مظفرآبادپی ایم سی آئی ڈی پی میں13کروڑ کی بوگس ادائیگیوں کاانکشاف،وزیراعظم اوروزیربلدیات ے بس

مظفرآباد(مسعورالرحمان عباسی)محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر کرپشن،اقرباء پروری اور فراڈ کا گڑھ بن گیا ہے ۔جعلی، بوگس اور اپنوں کو نوازنے کے لیے سکیموں کی مد میں 10کروڑ سے زائد کی کرپشن ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ میں مالیاتی نظام انتہائی کمزور۔من پسند اور عزیزوں کو نوازنے کے لیے راتوں رات بوگس سکیمیں بنا کر ادائیگیاں ہونے لگیں۔وزیراعظم آزادکشمیر پروگرام پی ایم سی آئی ڈی پی بری طرح فلاپ ،وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے منظوری کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آٖیسران و اہل کاران دو نمبر سکیمیں تیار کرکے ادائیگیاں ان افراد کو کرنے لگے ۔جن کا شمار ان کے عزیزوں میں ہوتا ہے ۔وزیراعظم اور وزیر بلدیات کرپٹ افسسران کے سامنے بے بس۔صرف مظفرآباد ڈویژن میں وزیراعظم کے پروگرام پی ایم سی آئی ڈی پی 13کروڑ کی بوگس ادائیگیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔اوصاف رپورٹ کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ میں کرپشن عروج پر ہے محکمہ کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم اور وزیر بلدیات کو کاغذی کاروائی میں سب اچھا کی رپورٹ دے کر سرکاری خزانے کو چونا لگایا جارہا ہے ۔ایک سال میں محکمہ نے 10کروڑ روپے کی جعلی ،فرضی اور بوگس سکیمیں جاری کی ہیں ،وزیراعظم کے پروگرام میں شدید مالی بے ضابطگیاں کرکے فرضی ناموں والے افراد کو چیک جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔وزیراعظم کے پروگرام میں ایک سال میں 13کروڑ2لاکھ کی بوگس ادائیگیاں ہوئی ہیں ۔مظفرآباد ڈویژن میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اہل کاروں و آفیسران نے کرپشن کی ھدود کو بھی ختم کردیا ہے ۔سرکاری خزانے کو بے دریغ استعمال کرکے ذاتی مفادات حاصل کیے جارہے ہیں ۔کرپٹ آفیسران و اہل کاران نے موقف اختیار کر رکھا ہے ہمیں وزارت تک حصہ دینا ہوتا ہے اس لیے اس جگہ تعیناتی سے قبل ہمیں کچھ ادائیگیاں کرکے من پسند جگہ پر آنا ہوتا ہے ۔
لوکل گورنمنٹ کرپشن

© Copyright 2019. All right Reserved