جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

لیگی حکومت ختم کرنے والے خود مٹ جائیں گے، کامران منظور


لیگی حکومت ختم کرنے والے خود مٹ جائیں گے، کامران منظور
عدم اعتماد لانے والے پہلے ممبر اسمبلی بنے، باغ کنونشن ناکام ترین رہا
میرپور (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنما راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو آزادکشمیر سے ختم کرنے والے خود ہی مٹ جائیں گے ۔ میرپور میںpti خواتین ونگ کی احتجاجی ریلی پر تحریک انصاف خود شرمندہ ہے۔ عدم اعتماد لانے والے پہلے ممبر اسمبلی بنے۔ باغ کنونشن ناکام ترین رہا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ مہاجرین کی ایک سیٹ رکھنے والے پنے حلقہ سے عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔ ممبر اسمبلی بننے کے لیے الیکشن جیتنا ضروری ہے۔وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کرنے والے100 بندے اکٹھے نہیں کر سکے ۔ مسلم کانفرنس اورptiکا اتحاد صرف مفاد حاصل کرنے کے لیے ہے ہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ کامران منظور نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں متحد و منظم ہے سازشی عناصر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکام و رسواء ہونگے۔ راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم ہیں اوراپنی آئینی مدت پوری کرئینگے۔ جن لوگوں نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکے کہ ان کی کتنی سیٹیں ہیں عدم اعتماد کی باتیں کر نے والے اپنے حلقہ کی سیٹ پر ہار ے ہوئے ہیں۔ پہلے موصوف ممبر اسمبلی بنے۔ وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کی دھمکیاں دینے والے ہوش کے ناخن لیں۔راجہ کامران منطور نے کہا باغ کنونشن میں 100 بندے جمع نہیں ہوئے لوگوں نے اس کنونشن کو ناکام ترین کنونشن قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خطہ میں انقلابی ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کروائے ہیں۔مخالفین ان کی شہرت سے خائف ہیں۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرئے گی اور آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن دوبارہ کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ہی ہونگے۔
کامران منظور

© Copyright 2019. All right Reserved