منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

حویلی،یوٹیلٹی سٹور تین سال سے بند،عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے لگی،حکام خاموش


یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی سہولت میسرنہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی عوام گراںفروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو چکی ہے،عوامی حلقے
حویلی کے کوٹے کا سامان دیگر سٹیشنوں پر بھیجا جا رہا ہے ،حکام بالا کہوٹہ میں یوٹیلیٹی سٹور کو فوری بحال کر کے عوام پریشانی کا ازالہ کریں

حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حویلی میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن تین سال سے بند ۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے ۔حویلی کے کوٹے کا سامان دیگر سٹیشنوں پر بھیجا جا رہا ہے ۔ذرائع ۔یوٹیلیٹی کارپوریشن حکام معاملے کا نوٹس لیں ۔ ضلع حویلی میں تین سال سے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی جانب سے دی گئی سہولت بند کر دی گئی ہے ۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے ہیں ۔یوٹیلیٹی سٹور کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ۔ذرائع کے مطابق خاموشی سے یوٹیلیٹی سٹور کی بندش کر کے حویلی کہوٹہ کا سامان دیگر اسٹیشنز پر بھیجا جا رہا ہے ۔عوام نے یوٹیلیٹی کارپوریشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تمام صورتحال کا فوری نوٹس لیکر کہوٹہ میں یوٹیلیٹی سٹور کو بحال کیا جائے ۔اور عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
یوٹیلٹی سٹور

© Copyright 2019. All right Reserved