بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

سردار طاہر کا ہورنہ میرہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کےاعزاز میں افطارڈنر


سردار طاہر کا ہورنہ میرہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کےاعزاز میں افطارڈنر
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) تعلیمی اور گراونڈ کمیٹی ہورنہ میرہ کے چیئرمین سردار طاہر خان نے اپنی رہائش گاہ ہورنہ میرہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ابرار حسین حقانی سردار نثار خان (ایڈووکیٹ) سردار محمد جاوید صادق خان(سابق اے ای او) سردار سیاب شریف رہنما جے کے پی پی سردار محمد حفیظ خان سردار تنویر خان (عرف گڈو) سردار نذیر خان سردار شوکت شاہین سردار شہزاد انور سردار اعجاز شریف قاری محمد مشکور و دیگر نے اس افطار پارٹی میں شرکت کی ہے۔ اس موقع پر علاقائی سیاسی و سماجی کئی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونین کونسل ہورنہ میرہ سمیت حلقہ چار کی تعمیر و ترقی اور حکومتی جارہی منصوبہ جات کو بر وقت مکمل کروایا جائے ۔ کرپشن سے بچانے اور علاقے کی ترقی کے لیے مشترکہ جد و جہد جارہی رکھی جائے۔ تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آف سکیں۔سردار طاہر خان نے تمام سیاسی و سماجی شخصیات کا افطار پارٹی میں آمد پر انفرادی طور پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔جب کے افطار میں شریک سب مہمانوں نے سردار طاہر خان کا دل کی گہرائیوں سے اس پر تکلف افطار پارٹی کا اور اس خصوصی دعوت کا شکریہ ادا کیا ہے
افطارڈنر

© Copyright 2019. All right Reserved