بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

کشمیری بھارتی دھمکیوں سےڈرنے والےنہیں،اعجاز یوسف


کشمیری بھارتی دھمکیوں سےڈرنے والےنہیں،اعجاز یوسف
بھارت مقبوضہ کشمیر میں رمضان کے احترام کےطور پرظلم ستم بند کر دے،بیان
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) صدر آزادکشمیر کے صدارتی مشیر سردار اعجاز یوسف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک کے احترام کے طور پر ظلم ستم بند کر دے انھو ں کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو نماز تراویح ادا کر نے کی بھی اجاز ت نہ دینا اور جمعہ کی نماز اداکرنے سے روکنا کہاں کا سیکولر قانو ن ہے انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پورا کشمیر آزادہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر مسلسل گولاباری کے بعد اب کشمیر یوں کو بھارت ڈرانے کے لئے مزید دھمکیاں نہ دے کشمیری قوم کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم دنیا کی وہ واحد قوم ہے جس نے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی آزادی کیلئے جدجہد جاری رکھی ہوئے ہے اور اس آزادی کے حق کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کر رکھا ہے ۔
اعجاز یوسف

© Copyright 2019. All right Reserved