منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

اقوام عالم بھارتی سرکار کی دہشتگردی کانوٹس لے،سردار یعقوب


اقوام عالم بھارتی سرکار کی دہشتگردی کانوٹس لے،سردار یعقوب
بھارت کاالیکشن کی آڑمیں فورسز کومقبوضہ کشمیر میں مستقل رکھنا قابل مذمت ہے
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) آزادکشمیر کے سابق صدر وسابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بھارت کا انتخابات کی آڑ میں فورسز کو بلا کر مقبوضہ کشمیر میں مستقل رکھنا قابل مذمت ہے ،بھارت نے 80 ہزار نیم فوجی اہلکاروں کو کشمیر میں بلایا تھا اور اب اس پر پیرا ملٹری فورسز کو مستقل کشمیر میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سرینگر کی جامع مسجد کو رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کے لیے کھلا رکھا جاے ،عالمی برادری اور اقوام عالم بھارتی حکمرانوں کی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔سردار یعقوب خان نے مقبوضہ کشمیر و بھارتی جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں و کارکنوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جیلو ںمیں قید قیدیوں کو ان کے پورے حقوق دیئے جائیں ، بھارت زیادہ دیر تک جبر کے ذریعے کشمیر ی عوام کا حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا اور بہت جلد بھارتی حکومت کو کشمیری عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکنے ہوں گے ۔
سردار یعقوب

© Copyright 2019. All right Reserved